ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا کیا نہیں ہے - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا کیا نہیں ہے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویکیپیڈیا ایک آن لائن دائرۃ المعارف ہے اور دنیا بھر سے انٹرنیٹ پر موجود صارفین، باہمی بھائی چارے کی فضاء پیدا کرتے ہوئے، اس میں دلچسپی لے کر اسے ایک اعلیٰ کیفیت (high-quality) کا حامل اور ہر ایک کے لیے آزاد دائرۃ المعارف بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسی صورت میں چند اہم نکات ایسے ہیں جو اس ویکیپیڈیا کے آزاد ہونے کے مفہوم کی توضیح کرتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ یہ ویکیپیڈیا کیا ہے اور کیا نہیں ہے۔

انداز و شکلبندی

ویکیپیڈیا اپنے انداز و شکلبندی میں دیگر کاغذی (بہ شکل کتب) یا آن لائن دائرات المعارف سے مختلف ہے اور اس میں موجود مقالات کسی بھی سطح پر مجازاً لامحدود ہوتے ہیں یعنی ان کے انداز و بیان میں سطح تعلیم، موضوعات کی گہرائی کی نوعیت اور ان کی زبان و اصطلاحات کسی مخصوص سطح تک محدود نہیں ہیں۔

ویکیپیڈیا کاغذی دائرۃ المعارف نہیں ہے

ویکیپیڈیا کسی بھی کتابی یا کاغذی شکل کے دائرۃ المعارف سے مختلف اور رقمی شکلبندی کا دائرۃ المعارف ہے اور اس میں احاطہ کیے جانے والے موضوعات اور ان موضوعات کی طوالت کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ البتہ اس بات کی ایک واضح تمیز اس دائرۃ المعارف پر موجود ہے کہ کیا کیا جانا چاہیے اور کیا نہیں کیا جانا چاہیے، جسے نیچے مندرج --- مندرجات --- کے قطعے میں پڑھا جاسکتا ہے۔
اس بات کا خیال رکھنا کہ کسی ایک صفحے کی طوالت حد سے زیادہ نا بڑھ جائے اس لیے ضروری ہے کہ جالبین کی مختلف نوعیتوں (جیسے چرخہ-زبر (dial-up) اور موبائل براؤزر (mobile browsers) وغیرہ) پر موجود قاریین کو صفحہ زیراثقال کرنے میں دشواری نا ہو، بعض ترقی پزیر ممالک میں جہاں فی الحال انٹرنیٹ کی حالت اس قدر تیزرفتار نہیں جو ترقی یافتہ ممالک میں ممکن ہے تو ان صارفین کو بھی طویل مواد ڈاؤنلوڈ کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔

مندرجات

ایک دائرۃ المعارف کے مندرجات کیا اور کس طرح کے ہونے چاہیں؟ اس موضوع پر باقاعدہ مباحث موجود ہیں اور ان میں سے چند لائحۂ عمل کو منتخب کرتے ہوئے ویکیپیڈیا پر مقالات کے مندرجات کی راہنمائی کی خاطر چند اصول وضع کیے گئے ہیں جو اختصار کے ساتھ بیان کیے جا رہے ہیں اور ان کی مزید تفصیل کے لیے ان کے مخصوص صفحات سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

ویکیپیڈیا کوئی لغت نہیں

ویکیپیڈیا کوئی لغت نہیں ہے اور نا ہی یہ کوئی راہنمائی یا طریقۂ کار بتانے والی کتاب ہے۔ ویکیپیڈیا کے مضامین نہیں ہیں :

  1. تعریفیں۔ ویکیپیڈیا کے مقالات گو کہ ہمیشہ عنوان کی ایک عمدہ توضیح اپنے ابتدائیے میں بیان کرتے ہیں لیکن اس کا انداز اس متعلقہ عنوان کے اجمالی جائزے کا ہوتا ہے جو اس کا ایک تعارف بیان کرے نا کہ کسی لغت کی مانند اس عنوان کی تعریف بیان کی جائے۔
  2. لغاتی اندارجات۔ کسی بھی موضوع پر ویکیپیڈیا کے مقالات اس کے بارے میں ایک اچھا تعارف کروانے کے باوجود ایک لغت کی طرح اس کے متعدد استعمالات اور تعریفوں کے لیے مخصوص نہیں ہیں، ہاں بعض اوقات ایسا ہو سکتا ہے کہ کسی مشکل یا کم مستعمل اردو اصطلاح کے بارے میں اجنبیت دور کرنے اور قاری کی سہولت کی خاطر اس کا پس منظر، مآخذ اور وجہ تسمیہ درج کر دی جاتی ہو۔

ویکیپیڈیا اصل (ذاتی) تخیلات کا ناشر نہیں

ویکیپیڈیا میں ذاتی رجحانات یا خیالات، تفکرات و تجزیات نشر نہیں کیے جاتے اور نا ہی یہاں کوئی نئی (اصل / ذاتی / ایسی کہ جو کسی اور جگہ شائع نا ہوئی ہو) معلومات نشر کی جاسکتی ہیں۔ ویکیپیڈیا:اصل تحقیق نہیں کی حمکت عملی کے مطابق براہ مہربانی مندرجہ ذیل افعال کی خاطر اس دائرۃ المعارف کو استعمال نا کیجیے:

  1. ابتدائی (اصل / ذاتی / شخصی) تحقیق تحریر نا کریں۔ ذاتی (کسی اور جگہ غیر اشاعت شدہ نظریات و تجزیات نا لکھیں اور نا ہی متعدد جگہوں پر شائع شدہ معلومات کو استعمال کرتے ہوئے یا ان کا بہانہ بنا کر کوئی نیا نظریہ اخذ و تحریر کرنے کی کوشش کریں۔ پہلے اپنی تحقیق کو کسی نظرِ ھمتا (peer review) جریدے میں شائع کروائیں اور پھر اس کے بارے میں حوالہ دے کر اس دائرۃ المعارف پر تحریر کریں؛ اس بارے میں تمام حوالہ جات، قابل ِتثبیت (varifiable) ہونا چاہیں۔
  2. ذاتی ایجادات ہر اس شے کو نہیں کہا جاسکتا جو آپ نے یا آپ کے کسی دوست نے عام زندگی میں تیار کی ہو، مثال کے طور پر مصنع لطیف استعمال کرتے ہوئے کوئی حراک (animation) بنا لینا، ایسی تخلیقات معروفیت کے درجے میں نہیں آتیں۔ پہلے اپنی ایجاد کو کسی آزاد سائنسی یا علمی ادارے میں پیش کریں۔

ویکیپیڈیا اشتہارات کا وسیلہ نہیں

ویکیپیڈیا کسی چیز کا عکس یا روابط کا ذخیرہ، تصاویر یا میڈیا فائلوں کا مخزن نہیں

ویکیپیڈیا ایک بلاگ نہیں اور نہ ہی ویب ہوسٹنگ خدمات، سوشل نیٹ ورکنگ سروس (سماجی رابطہ خدمات) یا یاد گاری سائٹ ہے

ویکیپیڈیا ایک ڈائریکٹری نہیں

ویکیپیڈیا ایک کتاب رہنمائی، نصابی کتاب یا سائنسی جریدہ نہیں

ویکیپیڈیا جادو کا گولا نہیں

ویکیپیڈیا ایک اخبار نہیں

ویکیپیڈیا معلومات کا ایک اندھا دھند مجموعہ نہیں

ویکیپیڈیا سنسر نہیں ہے